اسلام آباد، میاں محمد اسلم کی پھو پھی کے انتقال پر اظہار تعزیت

255
اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم کی پھوپھی کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے 
اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم کی پھوپھی کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی نائب امیرو سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی پھو پھی اور جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اور کاروباری شخصیت اے ڈی چودھری کی والدہ کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان ، نائب اُمراء ، جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل کے امیر شمس الرحمن سواتی ، اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل امیر عثمان ،آل پاکستان تا جر اتحاد کے مرکزی صدر محمد کاشف چودھری ،جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے صدر چودھری طارق گجر ، محمد سفیان عباسی ، بلادیاتی نمائندوں سمیت سیاسی کار کنوں، صحا فتی نمائندوں ،مزدور ،وکلا، طلبہ ،سو ل و ملٹر ی کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افرد نے شر کت کی۔