سیرت مصطفیؐ کو اپنانے ہی سے معاشرے میں امن آئے گا، سردار ظفر

150

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جشن آمد رسولؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں آپؐ کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں اور ہمارے عمل وکردار سے غلامی مصطفیؐ کی جھلک نظر آنی چاہیے۔ سیرت مصطفی کو اپنانے سے ہی معاشرے میں امن آئے گا اور بدامنی کا خاتمہ ہوگا۔ نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی ملک کے مسائل بھی حل ہوں گے اور ملک میں امن پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی ناانصافی کی وجہ سے ہرطرف بدامنی قتل وغارت اور جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ اللہ کے آخری بنی کریمؐ کے طریقوں کو چھوڑنے کی وجہ سے ہرطرف مسئلے ہی مسئلے ہیں، یہ مسائل اللہ کے آخری نبیؐ کے طریقے پر عمل کرنے سے ہی حل ہوں گے۔ حضورنبی آخرالزماںؐ جو نظام لے کرآئے اس کے عملی نفاذ تک وطن عزیز بحرانوں سے آزاد نہیں ہوسکتا۔ اس حوالے سے حکمران اس نظام کوعملی طورپرنافذ کریں اورعوام اپنی زندگیوں میں اس کو اپنائیں۔ پیغمبر مصطفیؐ کی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے عوام میں محبت عام کرنے اور نفرتیں ختم کرنے کے لیے علما اور معاشرے کے ہر فرد کو عمل کے میدان میں اترنا ہوگا۔