آج کا نصاب تعلیم دین بیزاری پر مشتمل ہے،رانا عدنان خان

148

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر راناعدنان خان،جنرل سیکرٹری چودھری عمر فاروق گجرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نبی اکرم ؐ نے پورے عالم کو محبت و احترام کا درس دیا، ذکر حبیب ؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے تمام مسلکی، لسانی، سیاسی و طبقاتی تفرقات کو ختم کر کے اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں اور ہم صرف نبی اکرم ؐ کے غلام بن کر اپنی زندگیاں گزاریں۔ نبیؐ کی سیرت مبارکہ اپنی زندگی میں اپنانا ہی سعادت مندی کی بات ہے۔ اگر نوجوان دنیا و آخرت میں کامیابی چاہتے ہوں تو نبی ﷺ کی سنتوں پر چلنا چاہیے۔ نئی نسل کو پیارے نبیؐ کی سیرت سے واقف کروانا ہم سب کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میڈیا کے ذریعہ فلمی شخصیت کو ایسا ابھارا جارہا ہے کہ جس کی وجہ سے بچہ بچہ ان فلمی اداکاروں سے واقف ہے، ان کے طرز زندگی کو اختیار کرتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہے۔ آج کا نصاب تعلیم دین بیزاری پر مشتمل ہے ،ہماری نئی نسل میں بگاڑ آتا جارہا ہے۔ عزت کا معیار تو حضور ﷺ کی سیرت مبارکہ ہے جو آپؐ کی پاکیزہ زندگی کے حالات سے ہمیں واقف ہونا ہمارے لیے بہت ہی ضروری ہے۔ آپ کی پاکیزہ زندگی کے حالات سے ہمیں واقف ہونا ہمارے لیے بہت ہی ضروری ہے۔پیارے نبیؐ کی سیرت سے ہم واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے قرآن اور سیرت النبیﷺ سے واقفیت پر زور دیا۔ جماعت اسلامی تمام مسالک کو جوڑنے والی جماعت ہے، سید مودودی ؒ نے ہمیں یہ سوچ دی کہ جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ محمد عربی ؐ کا جھنڈا بلند کرو۔