قونصل جنرل متحدہ عرب امارات، کراچی

334

عزت مآب نصیر حوائدین الکتبی
2 دسمبر 2017ء کو متحدہ عرب امارات اپنا 46 واں قومی دن منا رہا ہے۔ اسی دن 1971ء میں ایک وحدت کے طور پر امارات کا قیام عمل میں آیا جو مستحکم توسیع، ترقی و بڑھوتری کا خطے اور دیگر ممالک کے لیے لیڈنگ ماڈل بن گیا۔ اس مبارک متبرک اور تاریخ موقع پر میںہمارے دوستانہ ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر خوش آمدید کہنا چاہوں گا۔ ان تعلقات کی بنیاد پر تعاون اور باہمی احترام اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک اور عوام کے مابین اسٹریجک تعلقات میں پروان چڑھنے پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے رہنمائوں کے مابین دو طرفہ دوروں اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کی گواہی کمرشل اکنامک اور ثقافتی تبادلوں کا بڑھتا ہوا حجم دے رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا قومی دن متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے اپنی دھرتی سے وابستگی کے اظہار اور اپنی دانشمند قیادت متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، نائب صدر اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات اور حکمراں دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم ابوظہبی کے تاجدار شہزادے اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نیز ان کے عزت مآب سپریم کونسل ممبران اور امارات کے حکمرانوں کے ساتھ اظہار افتخار کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات قومی دن قیادت کے ساتھ جشن یکجہتی کا بھی دن ہے جو اپنے انسانی وسائل کو استعمال کرنے، شہریوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اولین ترجیحات پر رکھنے اور انفرادیت، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے کوشاں اور تیار رہتے ہیں۔یہ سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی کارہائے نمایاں ہماری ذہین قیادت کے وژن اور امارات کی مستحکم کوششوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ جنہوں نے ہماری قوم کے مستقبل کی تعمیر کے لیے سخت جدوجہد کی۔ قومی محاذ پر متحدہ عرب امارات نے شفافیت، احتساب، قانون کی حکمرانی اور اچھی شہریت کے اصولوں اور معیارات کی بنیاد پر اچھی حکمرانی مضبوط اور مستحکم قومی اداروں کی تعمیر سازی کی بنیادیں ڈال کر اسے سیکورٹی، استحکام، جدت اور برداشت کا نخلستان بنا دیا۔ مرحوم و مغفور شیخ زاید بن النہیان نے عوام کی فلاح و بہبود کے حصول کے لیے جامع قومی حکمت عملی کی سب سے پہلے داغ بیل ڈالتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ہمارا اہم ہدف شہریوں کے لیے نفیس زندگی فراہم کریں، انہیں اس ملک کے حال اور مستقبل کے لیے حقیقی دولت سے سرفراز کریں،متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے اس حکمت عملی کو مکمل کرنے کے لیے والد کا کردار اپنے ذمے لیا اور استقلال اور خودداری کے ساتھ ان چیلنجز کو کم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’قومی آمدنی کے تنوع اور ہمہ گیریت پر مبنی ایک متوازن معاشی ڈھانچہ وضع کرنے پر کام کر رہے ہیں اور اس امرکو یقینی بنا رہے ہیں کہ جملہ شعبوں میں ترقی کا مسلسل عمل چلتا رہے اور فی اوسط آمدنی اور معیار زندگی میں اضافہ ہو۔قوم کے آباؤاجداد کے وژن سے مہمیز اور حوصلہ پائے ہوئے ملک کے ترقی یافتہ سفر کے اگلے مرحلے پر حکمت عملی پر مبنی متحدہ عرب امارات وژن 2021ء کا افتتاح کیا گیا تا کہ باہم پیوستہ اور شناخت پر مبنی معاشرے، پہلے درجے کا نفیس تعلیمی نظام، عالمی طور پر تسلیم شدہ حفظان صحت، مسابقتی علمی معیشت، ایک صاف شفاف عدالتی نظام، ایک مستحکم ماحول اور ممدون و پیوستہ انفراسٹرکچر اور عالمی طور پر ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں باوقار انداز میں کھڑے ہونے کے اہداف حاصل کیے جائیں۔حکومت میں کابینہ کی تازہ ترین تبدیلیاں اسی وژن کے حصول کا حصہ تھیں۔زمانے کی روش پر چلتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے اپنے انسانی انداز نظر کی پیروی و تعمیل کرتے ہوئے 2017ء میں دنیا کے مختلف ممالک اور عوام کو ترقی، انسانیت کی فلاح و بہبود کے ضمن میں فلاحی امداد دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ 1971ء سے تاحال متحدہ عرب امارات کا اہم صف اول کا انسانی کردار رہا ہے جس کی گواہی کئی اعداد شمار دیتے ہیں۔ OECD کی جانب سے پے در پے تین برس تک متحدہ عرب امارات دنیا کے ٹاپ امداد دینے والے ممالک کی فہرست میں رہا جس نے 178 ممالک کو 174 ملین درہم امداد دی۔70 ویں عام جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں منعقدہ ’’2015 سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سمٹ‘‘ میں متحدہ عرب امارات نے حلف لیا کہ ترقی کے عمل میں پیچھے رہنے والے کسی بھی ملک کو نظر انداز نہ کیا جائے اور استحکام و لچک کے حوالے سے حمایت کے راستے پر آگے بڑھنے کے لیے دنیا کی مدد کی جائے۔ اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے کئی براعظموں کے لاکھوں لوگوں کو امداد دینے کی شاندار کوششیں رہی ہیں اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی منصوبے 2030ء کے اہداف کو پورا کرنے اور ملینیم ڈیولپمنٹ گولز پر عملدرآمد پر متحدہ عرب امارات کار بند ہے۔اس 46 ویں قومی دن پر میں صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، نائب صدر، وزیر اعظم، حکمران دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، عزت مآب شیخ محمد بن زاید کرائون پرنس ابوظہبی اور ڈپٹی سپریم کمانڈر متحدہ عرب امارات مسلح افواج نیز ان کے عزت مآب سپریم کونسل ممبران اور امارات کے حکمراں، ان کے عزت مآب کرائون پرنسز، متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔