جماعت اسلامی نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں سوالنامے کے جوابات جمع کرادیے ہیں۔
جماعت اسلامی نے جواب میں لکھا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ نے منصوبہ بندی کے تحت منظم دھاندلی کی اور ایم کیوایم کے سیکٹرانچارجز منظم دھاندلی میں ملوث تھے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی اور حیدرآباد میں غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا،الیکشن کمیشن اپنے قواعد اور ضابطہ اخلاق پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کراسکا اورنہ ہی الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے سکا۔