?ار پر فائرنگ س? ?راچ? ?ون?ورس?? ?? اسس?ن? پروف?سرجا? بحق

245

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریابلاک14میں کارپر فائرنگ سے کراچی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحیدالرحمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے فیڈرل بی ایریا دستگیر میں ایک کارکو نشانہ بنایا۔ملزمان نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
مقتول کی شناخت ڈاکٹر وحیدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔
کراچی یونیورسٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وحیدالرحمان کالم نویس بھی تھے اور کئی اخبارات میں کالم بھی لکھتے تھے۔