وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں ہیں توالزام لگانے والوں کے پاس کیا ہے؟
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے لاہور کے حلقے سے متعلق بھی یہی کہا تھا کہ دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں ہیں لیکن جب تھیلے کھولے گئے تو ن لیگ کے ووٹ اور زیادہ ہوگئے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر ثبوت تھیلوں میں ہیں تو تحریک انصاف کے پاس کیا ہے؟
نوازشریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈکے بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی خوش آئند ہے جس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کررہا ہےیہ سرمایہ کاری بجلی کے شعبوں میں ہورہی ہے کہ جب کہ چینی سرمایہ کاری سے سڑکیں اور گوادر ایئرپورٹ بھی بنے گا۔