سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ڈیفنس ویو پرجیکٹ کے 51 مکانات گرانے کا فیصلہ کر لیا ۔
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا ۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس بی سی اے نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی جی رینجرز کو خط لکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق خط کے متن کے مطابق ڈیفنس ویو پروجیکٹ کے بلڈر نے 51 غیرقانونی تعمیرات کیں جو گرائی جائینگی، ایس بی سی اے نے 14 ستمبر کو کارروائی کیلیے رینجرز اور پولیس کی نفری مانگ لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے ایڈمنسٹریٹر ، ضلعی انتظامیہ ، ایم ڈی واٹربورڈ اور کےالیکٹرک کوبھی خط لکھا ہے۔