روئی کی قیمت میں سوروپے فی من اضافہ ہوگیاجس کے بعد روئی کی فی من قیمت 5600کی سطح پرآگئی۔
معیاری روئی کی عدم دستیابی اوربارش کے باعث کپاس کی کاشت میں 4سے5ہفتے کی تاخیر روئی کی قیمت میں اضافے کا سبب بنا ہے۔
مارکیٹ میں معیاری روئی وافر مقدار میں نہ ہونے سےروئی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے اور دکانداروں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روئی کی فن من قیمت میں 100روپے کا اضافہ کردیا ہے۔