اسلام آباد کے علاقے تھانہ نیلور میں 4 نوجوان برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کی لاشوں کو نالے سے نکال کر پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک سے ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 19 سے 21 سال کے درمیان ہیں ۔