سری لنکن کپتان دنیش چاندی مل کا بھارت میں سب سے بڑا اسکور 

367

فیروز شاہ کوٹلہ سے سیدپرویز قیصر

دنیش چاندی مل نے سری لنکا کی پہلی اننگ میں361 گیندوں پر21 چوکوں کی مدد سے164 رنز بنائے جو ٹیسٹ کرکٹ میں انکا سب سے زیادہ اسکور ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت میں کسی سری لنکائی کپتان کا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔
اس سے قبل دنیش چاندی مل کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور162 رنزتھا جو انہوں نے گول میں 2015 میں بھارت کے خلاف بنایا تھا۔
بھارت میں اس سے قبل سری لنکاکے لئے بطور کپتان سنچری اسکور کرنے والے واحد کھلاڑی کمار سنگاکارا تھے جنہوں نے2009-10 میں ممبئی میں ہوئے ٹیسٹ میں349 منٹ میں261 گیندوں پر20 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے137 رنز بنائے تھے۔
بھارت کے خلاف سری لنکا کے لئے ایک کپتان کی طور پر کھیلتے ہوئے سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا ریکارڈ کمار سنگا کارا کے پاس ہے جنہوں نے کولمبو میں2010 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں399 منٹ میں335 گیندوں پر29چوکوں کی مدد سے219 رنز بنائے تھے۔دنیش چاندی مل کے361 گیندوں پر21 چوکوں کی مدد سے164 رنز بھارت کے خلاف کسی سری لنکائی کپتان کا دوسراسب سے بڑاسکور ہے۔
فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ابھی تک صرف3 مہمان کپتان سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔دنیش چاندی مل سے پہلے ایسا ویسٹ انڈیز کے 2کپتانوں نے سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کلائیو لائیڈ نے ایسا1983-84 میں کیا تھا۔ انہوں نے312 منٹ میں202 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رنز بنائے تھے۔ ووین رچرڈ س نے1987-88 میں179 منٹس میں111 گیندوں پر13 چوکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر109 رنز بنائے تھے۔ اس میدان پر بھارت کے 6 کپتانوں نے 8 سنچریاں بنائی ہیں۔ موجودہ ٹیسٹ میں بھارت کی پہلی اننگ میں وراٹ کوہلی نے287 گیندوں پر25 چوکوں کی مدد سے243 رنز بنائے تھے جو اس میدان پر کسی بلے باز کی سب سے بڑی اننگ کے ساتھ ساتھ بطور کپتان سب سے بڑی اننگ بھی تھی۔
سنیل گواسکر اور منصور علی خان پٹودی ایسے 2 بھارتی کپتان ہیں جنہوں نے اس میدان پر2,2سنچریاں بنائی ہیں۔منصور علی خان پٹودی نے نیوزی لینڈ کے خلاف1964-65 میں113 رنز بنانے کے بعد اسی سیزن میں انگلینڈ کے خلاف آؤٹ ہوئے بغیر 203 رنز بنائے تھے۔ سنیل گواسکر نے پہلی سنچری1978-79 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی تھی۔ وہ344 منٹ میں 8 1 چوکوں کی مدد سے120 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ ایک سیزن بعد انہوں نے آسڑیلیا کے خلاف329 منٹ میں238 گیندوں پر17 چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے115 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔