ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے سعودی عرب کرین حادثے میں پاکستانی شہداء کی تعداد 11 ہو گئی ہے ۔
سعودی عرب میں کرین حادثے کے حوالے سے جاری ہونے والے اپنے تازہ بیان میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کرین حادثے میں پاکستانی شہداء کی تعداد 11 ہو گئی ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شہداء میں لاہور کے علی رضا ، پشاور کے عبدالمنان ، مردان کی امبر بہادر ، مہمند ایجنسی کے نیاز علی ، قلعہ سیف اللہ کے اختو ، گھکڑ منڈی کے محمد عبداللہ ، لوئر دیر کے احمد فیض ، کوئٹہ کے محمدیوسف ، محمد نادر اور سانگھڑ کے نوید مرتضیٰ شامل ہیں ۔