ہیلتھ ٹپس

1109

ٹھنڈا دودھ

دودھ میں کیلشیم کی موجودگی معدے میں تیزابیت سے بچاتی ہے۔ جب بھی تیزابیت محسوس ہوٹھنڈا دودھ پیئں۔
زیرہ: زیرہ ہاضمہ درست کرتا ہے،پیٹ کے درد میں آرام دیتا ہے اورتیزابیت کے اثرات کو ختم کرتا ہے۔زیرہ بھون کرکوٹ لیں اور ایک گلاس پانی میںملا کر پئیںیا ایک چمچ زیرہ ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر رکھ دیںاور ہر کھانے کے بعد پئیں۔
ناریل کا پانی: جب ہم ناریل کا پانی پیتے ہیں تو جسم کا پی ایچ لیول الکلائن میں تبدیل ہو جاتا ہے جو معدے میں ایک طرح کا لعاب بناتا ہے جو معدے کو تیزابی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ناریل کے پانی میں موجود فائبر ہاضمہ درست کرکے معدے کو تیزابیت سے بچاتا ہے۔
تلسی کے پتے: تلسی کے پتوں میں گیس کو ختم کرکے سکون پہنچانے کی خصوصیات موجود ہیںجن سے تیزابیت میں فوری آرام آتا ہے۔ جب بھی پیٹ میں گیس محسوس ہو تلسی کے چند پتے دھوکر چبالیں یا ۳ سے ۴ پتوں کو ایک کپ پانی کے ساتھ ابالیں چند منٹ پکنے دیں پھر چھان کر پی لیں۔