ملک سے دہشتگردی کا جلد خاتمہ کریں گے ، صدرممنون حسین

163

صدر ممنون حسین کا کہنا ہے ملک سے دہشتگردی کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا ، 65 کی جنگ میں پاک بحریہ نے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کو شکست دی تھی ۔

پی این ایس کراچی میں یوم دفاع پر گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون حسین کا کہنا تھا ملک میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ کرپشن کا خاتمہ ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا ۔ نیک نیتی سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا سیاسی اور عسکری قیادت کے مشترکہ وژن میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے ۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر تیزی سےکام جاری ہے ۔ حکومت جامع پروگرام کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔ صدر ممنون حسین ملک سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا، کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا پاکستان پر امن ملک ہے اور وہ اپنے پڑوسیوں سے بھی باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے ، تاہم ہمارے امن کی پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔