بھارتی فوج کی نکیال سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ ، آئی ایس پی آر

158

بھارتی سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سےجاری ہونے بیان میں کہا گیا ہے ایک مرتبہ پھر بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال نکیال سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا اور بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔

واضح رہے کہ تین دن پہلے پاکستان رینجرز اور بھارتی سیکورٹی فورسز کے درمیان انڈیا میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا ۔