ذوالحج کا چاندنظرنہیں آیا،عیدالاضحیٰ 25ستمبرکوہوگی،مفتی منیب الرحمان

198

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی منیب الرحمان کا کہنا ہے ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذاہ عیدالاضحیٰ 25 ستمبر کو ہو گی ۔

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا ۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے حکام ، ماہرین فلکیات ، مولانا ضمیر ساجد، احمد حسن چشتی، مولانا عبدالعزیزحنیف، ضیا اللہ خان، مولانا محمد اشفاق اور علامہ سجاد حسین نقوی نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ صوبائی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس بھی ان کے متعلقہ مقامات پر ہوئے جہاں لاہور ، پشاور اور کوئٹہ سے زونل کمیٹیوں نے ذوالحج کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کردی ہے جس سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہو گئے ۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا پاکستان میں ذوالحج کا چاند کہیں نظر نہیں آیا اور نہ ہی ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی ہے ، لہٰذاہ یکم ذوالحج بدھ کو اور عیدالاضحیٰ 25 ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی ۔