مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے عمران خان کی کراچی آپریشن اور ضرب عضب کی حمایت خوش آیند ہے ۔ کہتے ہیں اگر عمران خان اپنی پارٹی سے کرپشن کرنے والوں کو نکال دیں تو پارٹی ختم ہو جائے گی۔
عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز کا کہنا تھا خوشی ہے کہ عمران خان حکومتی اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں ، پھر بھی جس پارٹی سے اپنا صوبہ نہیں سنبھل رہا وہ ملک سنبھالنے کی باتیں کر رہی ہے ۔
دانیال عزیز کا کہنا تھا ریہام خان کے سیاست میں آنے کے بعد عمران دوسروں پر تنقید کا حق کھو چکے ہیں ، عمران خان کرپشن کرنے والوں کو نکال دیں توپارٹی میں کوئی نہیں بچے گا۔ ان کا کہنا تھا عمران پن بجلی منصوبوں کے فنڈز سے سٹہ کھیلنے کا جواب دیں، کرپشن کی باتیں کرنےوالے رہ نما کا علیم خان کے بارے میں کیا خیال ہے؟