قانون ناموس رسالت میں ترمیم پر بات نہیں ہوسکتی

161

توہین رسالت کا قانون کیا ہے؟ کیوں ہے؟ اس میں ترمیم کی جائے یا ختم کردیا جائے۔ یہ تمام باتیں ایک مسلمان ملک کے حکمرانوں اور عوام کو زیب نہیں دیتیں کہ وہ اس موضوع پر ٹی وی پر بیٹھ کر زیر بحث لائیں، یہ وہ قانون ہے جو اللہ اور اس کے رسولؐ کا بنایا ہوا ہے، کسی مسلمان ملک کے حکمران ہوں یا کفار، کوئی بھی اس میں ترمیم نہیں کرسکتا نہ مسلمانوں پر زبردستی کرکے اس قانون کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ اگر ہمارے حکمران اس کو بدلنے یا اس میں ترمیم کرنے کی سوچتے ہیں تو اپنے ایمان کی خیر منائیں اور میڈیا پر بھی اس پر گفتگو نہ کی جائے۔ قرآن صاف کہتا ہے ’’تم ہرگز مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ تمہارے دل میں سب سے زیادہ محبت نبیؐ کی نہ ہوجائے اور تمہارا دل اُن کی لائی ہوئی شریعت کے تابع نہ ہوجائے‘‘۔
رانی سرور، کراچی