کراچی کے نجی اسکولوں کی انتظامیہ آئے دن فیسوں میں اضافہ کرتی رہتی ہے۔ مختلف اسکولوں کی ماہانہ فیس تین ہزار روپے سے پچاس ہزار روپے تک ہیں۔ اس کے ساتھ اسکول کی تعمیر، آئے دن کی تقریبات اور مختلف ایام کے دوران لباسوں کی تیاری وغیرہ پر خرچ ہو نے والے اخراجات نے مہنگائی کے اس دور میں والدین کی کمر توڑ دی ہے۔ جن کے دو یا تین بچے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں وہ اپنے بچوں کو مزید تعلیم دلانے سے قاصر ہیں۔ نجی اسکولوں کی فیسوں میں عوام کی استطاعت کے مطابق کمی کی جائے تاکہ کم آمدنی والے والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلا سکے اور آج کی نسل آئندہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنے کردار کو بروئے کار لاکر خدمت خلق میں کارہائے نمایاں کر سکے۔
زوبیہ صدیقی، شعبہ ابلاغ عامہ، جامعہ کراچی