کراچی:ڈینگی سے متاثرہ 3 مریض رواں سال جاں بحق ہو گئے

179

ڈینگی سرویلینس سیل کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ تین افراد جاں بحق ہو گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے ۔

ترجمان ڈینگی سرویلینس سیل کا کہنا ہے کراچی شہر میں رواں سال ڈینگی سےمتاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 341 تک پہنچ گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 ہزار 382 ہے ۔