وزارت خارجہ نے وزیراعظم کے سال 15ـ 2014 کے درمیان غیر ملکی دوروں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں ۔
اسلام آباد: وزارت خارجہ کی پیش کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے 15ـ 2014 کے دوران 12 غیر ملکی دورے کئے ۔ جن ممالک کے دورے کئے گئے ان میں سعودی عرب ، امریکہ ، چین ، جرمنی ، نیپال ، برطانیہ ، بحرین ، ترکی ، افغانستان ، ترکمانستان ، قازقستان اور تاجکستان شامل ہیں ۔
وزارت خارجہ کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے 2015 کے پہلے چار میں سعودی عرب کے 4 دورے کئے اور 15ـ2014 کے دومیان برطانیہ کے 3 دورے کئے ۔ وزیراعظم کے غیرملکی دوروں پر 15 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔