قبلہ اول کی آزادی ہمارے ایمان کا تقاضا ہے، احسن ملک

168

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک، نائب امیر یوسف گل پراچہ، جنرل سیکرٹری محمد بلال انور نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی ہمارے ایمان کا تقاضا ہے اور کوئی مسلمان بھی اس سے پیچھے نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاشی یا اقتصادی نہیں نظریاتی جنگ ہے اور دنیا بھر کے یہودی اسے مذہبی جنگ سمجھتے ہوئے اس میں ہر طرح سے حصہ لے رہے ہیں۔ دشمن نے ہمارے وسائل پر ہی نہیں، قیادت پر بھی قبضہ کر رکھا ہے، اسلامی ممالک میں ہر جگہ دشمن کے آلہ کار بیٹھے ہیں جو محض زبانی دعوؤں سے اپنے عوام کو فریب دے رہے ہیں۔ حکمران امریکا اور عالمی سامراج کے حکم کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھاتے۔ مسلم حکمران ڈرے اور دبے ہوئے ہیں۔ قوم بزدل قیادت کے بل بوتے پر کوئی معرکہ سر نہیں کرسکتی۔