لاہورکوبندکرنے کی دھمکی دہشتگردی کے مترادف ہے،راناثناءاللہ

217

وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے لاہور کو بند کرنے کی دھمکی دینا دہشتگردی کے مترادف ہے ، پی ٹی آئی کی طرف سے محافظ اداروں کی تضحیک کرنا انتہائی افسوسناک ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی آئی جی آفس کےگھیراؤکی دھمکی قابل مذمت ہے، سرکاری اداروں پربلاجوازتنقیدپی ٹی آئی رہنماؤں کاوطیرہ ہے، محافظ اداروں کی تضحیک کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا تحریک انصاف کے لیڈر بلا تحقیق الزام تراشی کےعادی ہیں ، لاہور کو بند کرنے کی دھمکی دہشت گردی کے مترادف ہے، پی ٹی آئی توڑ پھوڑ اور تشدد کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔

وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا عوام بلدیاتی انتخابات میں کےپی کے پولیس کی کارکردگی دیکھ چکے ہیں، تحریک انصاف یقینی شکست سے گھبرا کر الزام تراشی پر اتر آئی ہے۔