ربیع الاوّل کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہمارے ملک پاکستان میں عجیب بہار آجاتی ہے جگہ جگہ جھنڈے بلند اور نعت خواں نعت خوانی کرتے ہیں۔ بہت اچھا لگتا ہے اور سُرور محسوس ہوتا ہے لیکن اس سال عین ربیع الاوّل کے موقع پر ختم نبوت جیسے اہم موضوع کو ایوانوں میں زیر بحث لایا گیا، اسلام میں جہاں سیدنا محمد کریمؐ کی رسالت پر ایمان لانا ضروری ہے وہیں عقیدہ ختم نبوت بھی اس ایمان کا تقاضا ہے اگر ایمان و اعتقاد کی یہ بنیاد متزلزل ہوجائے تو اسلام سے وابستگی کی پوری بنیاد ڈھے جاتی ہے۔ الحمد اللہ ہمارا دستور بھی اس بات کی حمایت کرتا ہے عوام سے گزارش ہے کہحب رسول اور ایمان کے تقاضوں کو سمجھیں اور پاکستان کے قوانین پر نظر رکھیں کہ کب شیطان حکومت پر حملہ کر بیٹھے اور حکومتی ایوان اسلامی قوانین کو بدلنے کے بل پاس کرالیں۔
فوزیہ عبدالرزاق، نارتھ کراچی