***۔۔۔۔۔۔ راولپنڈی ۔۔۔۔۔۔***

233

راولپنڈی(بی این پی )پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ سانحہ APS میں بچوں کی شہادت قربانیوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔پوری قوم ان بچوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر علی عمران کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے بعد عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا**منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نائب صدر علی عمران کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ،ان کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے نزدیک جامع مسجد مظفر میں ادا کی گئی اور مرحومہ کو پیرودہائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں منہاج القرآن کے علماء کونسل پنجاب کے ناظم علامہ غلام اصغر صدیقی ، علامہ محمد منہاج الدین نائب ناظم تربیت، محترم ظل حسن صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ محترم فخر زمان عادل صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی، محترم علی خان میڈیا کوآرڈینیٹرپاکستان عوامی تحریک، قاضی مدثر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارن افئیرز MQI ،شیخ جاوید عالم،شیخ آصف اورمعززین علاقہ عزیزواقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،نماز جنازہ نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک محترم علی عمران نے خود پڑھائی ،خصوصی دعا علامہ غلام اصغر صدیقی نے کروائی** ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ندل نے محکمہ صحت ، تعلیم، ہا ئی و یز، بلڈ نگ ، پبلک ہیلتھ ودیگر متعلقہ محکمو ں کو سختی سے ہد ایت کی ہے کہ چیف سیکر ٹر ی پنجاب کی ہد ا یا ت کی رو شنی میں مو جو دہ سا ل کی تما م تر جا ری شد ہ تر قیا تی سکیمو ں کی جلد از جلدتکمیل کو یقینی بنایا جا ئے ۔ منظو ر شدہ سکیمیوں کے لیے مطلو بہ فنڈز کی بر و قت فر اہمی کر دی گئی اور تمام محکمو ں کو ضلعی انتظا میہ کا ہر طر ح سے تعا ون حا صل ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان فنڈ ز کا د رست اور بر وقت استعما ل کر تے ہوئے انہیں مفا د عا مہ کے منصو بو ں پر لگا کرمنصو بو ں کی بر وقت تکمیل کی جا ئے تا کہ یہ تر قیا تی سکیمیں عو ا م الناس کے لیے سہو لت کا باعث بن سکیں، نیز یہ کہ کسی بھی محکمے کی جا نب سے شفافیت یا معیا ر پر کیا گیا کو ئی بھی سمجھو تہ وغیر ضروری غفلت کو ہر گز بردا شت نہیں کیا جائے گا**آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشتگردانہ حملے کے شہداء کے ایصال ثواب وبلندی درجات کے لیے مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن(ISF)کے زیر اہتمام مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آبادمیں جامعہ کے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹرمحمد ظفراقبال جلالی کی زیر سرپرستی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعہ اسلام آباد کے اساتذہ اور طلباء سمیت اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF)کے عہدیداران واراکین بھرپور شرکت کی،تقریب میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیااور دعائیہ تقریب میں ڈاکٹر محمد اسلم جلالی ،علامہ شوکت علی چشتی ،علامہ حسنات احمد صابری ،مفتی محمد نویدرضوی،مفتی رخساراحمد جلالی ،علامہ رفاقت علی جلالی ،مولانا ماجد نواز جلالی ،مولانا مشاہد حسین عباسی ،مفتی محمد اقبال قادری،سید محمد عاصم کاظمی ،سید شفقت حسین شاہ بخاری، مولانا مجیب صفدر ،تنویراحمد اعوان ،قاری محمد آصف سہیل ،قاری فاروق احمد،قاری محمد عثمان،حافظ وقاراحمد جلالی سمیت دیگر حضرات نے شرکت کی**ہم اپنا خون کا آخری قطرہ بھی اس مادرِ وطن پر نچھاور کر دیں گے۔ دشمن نے گھاؤ تو بہت گہرا لگایا ہے لیکن یہ ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتا ۔ تاریخ میں سنہرے حروف سے شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کی قربانی کو لکھا جائے گا، کہ اس ملک کیلیے جوانوں کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں نے بھی اپنی جان کی قربانی دی ہے۔ آج جب پاکستان سویٹ ہوم کے یہ میرے ہزاروں کی تعداد میں ننھے فرشتے اور پریاں مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ آرمی پبلک سکول پشاور میں بچوں کو کس نے مارا تو میرے پاس آنسوں کے سوا ان کو بتانے کیلیے کچھ نہیں ہوتا۔ آج لاکھوں کی تعداد میں ملک بھر میں یہ یتیم بچے ہماری مدد کے منتظر ہیں، اور دہشت گردوں کا اصل ہتھیار یہی لاوارث بچے ہوتے ہیں۔ ایک بچہ جس کی عمر 12سال یا اس سے زیادہ ہو وہ اپنے ساتھ خود کش بم باندھ کر کسی تعلیمی ادارے یا کسی مسجد یا کسی پارک میں دھماکہ کرتا ہے تو اس کو خود خبر ہی نہیں کہ وہ کیا کرنے جا رہا ہے ۔ اگر دہشت گردی کو ختم کرنا ہے تو پوری قوم کو متحد ہو نا پڑے گا۔ آئیں مل کر دہشت گردی کے اس ناسور کو اپنے پیارے ملک سے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلی پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان (ہلال امتیاز) نے پاکستان سویٹ ہوم میں شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس تقریب میں بڑی تعداد میں ڈونرز ، والنٹیرز اور دیگر شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ اور تقریب کے اختتام پر شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کے ایصالِ ثواب اور ملکِ پاکستان کے استحکام کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔