اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 کروڑ 81 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 18 ارب 73 کروڑ ڈالر ہو گئے ۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کےمطابق 11 ستمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائرمیں 12 کروڑ 81 لاکھ ڈالر اضافہ کا اضافہ ہوا ۔ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پرپہنچ گئے ۔ ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 13 ارب 69 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 4 کروڑ ڈالر موجود ہیں