ضابطہ اخلاق پر دستخط کرو،کھالیں جمع کرو،محکمہ داخلہ سندھ

378

محکمہ داخلہ سندھ نے کھالیں جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ، ضابطہ اخلاق پردستخط کرنےوالی تنظیمیں اورفلاحی ادارےہی کھالیں جمع کرسکیں گے۔

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کےلیےکیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، اور نہ ہی گھر گھر جاکر کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کھالیں جمع کرنے کے لئے گاڑیوں پر لاؤڈ اسپیکر، مساجد، مدارس سے اعلان کی اجازت نہیں ہوگی، عید کے تینوں دن ڈنڈا، سلاخیں یا اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے ضابطہ اخلاق کے مطابق شہری مرضی سے مساجد، مدارس ، فلاحی اداروں میں کھالیں جمع کرا سکتے ہیں، کھالوں کی منتقلی کے لیے پولیس اور ڈپٹی کمشنرزکو پیشگی پلان دینا ہو گا۔