کوئٹہ ‘ تعلیمی اداروں میں تعطیلات لوگوں نے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا

277

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کے بعد لوگوں نے اپنے آبائی اور گرم علاقوں کا رخ کرلیا۔ کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں کوجانے والی ٹرینوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔ ٹرینوں کی تعداد اور بوگیاں کم ہونے کے باعث سفر کرنے والوں کو لائنوں میں کئی کئی دن تک لگ کر ٹکٹیں بک کرانی پڑتی ہیں۔ سب سے زیادہ رش پنجاب جانے والی جعفر ایکسپرپس اور بگٹی ایکسپریس پر ہے۔ لوگوں کو گلہ ہے کہ انہیں ٹرینیں کم ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ کے مطابق ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں‘ امن و امان کی وجہ سے ونٹر ٹرین نہیں چلائی جا رہی۔