بھارتی فورسز کی نکیال ، کوٹلی سیکٹرپرفائرنگ،3 افراد شہید

181

بھارتی فوج کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔ مظفرآباد کے نکیال اور کوٹلی سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر کے گاؤں داتوٹ اور کوٹلی سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی گولہ باری سے داتوٹ میں تین افراد شہید ہو گئے جن کی شناخت 13 سالہ لائبہ ، 55 سالہ منشی احمد اور 20 سالہ زاہد کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی توپیں خاموش ہو گئی ۔