بھارت کی پہلی مرتبہ لگاتار8 سیریز میں کامیابی

408

بھارت ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں لگاتار 8سیریز جیتنے والی تیسری ٹیم بنی۔ اس نے سری لنکا کے خلاف 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کیسیریز میں 2-1 سے کامیابی کے بعد ایسا کیا۔ اس سریز کا پہلا میچ جو دھرم شالہ میں کھیلا گیا تھا مہمان ٹیم نے7 وکٹ سے جیت کرسیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔ بھارت نے موہالی میں دوسرا میچ141 رنز سے جیت کر سیریز 1-1برابر کردی تھی۔ وشاکھا پٹنم میں سیریز کا تیسر ے او ر آخری میچ میں میزبان ٹیم نے8 وکٹ سے کامیابی کرکے لگا تار8ویں سیریز جیتی۔
ویسٹ انڈیزکو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ لگاتارسب سے زیادہ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس نے28 مئی1980 سے 30 مارچ 1988 تک لگاتار15سیریز میں کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ آسڑیلیا نے28 اگست2009 سے17 جون2010 تک لگاتار8 سیریز میں جیت درج کی تھی۔
بھارت نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں لگاتار8 سیریز جیتنے کی شروعات2016-17 میں زمبابوے کے خلاف زمبابوے میں3-0 سے کامیابی کے ساتھ کی تھی۔ اس سیریز میں بھارت کی قیادت مہندر سنگھ دھونی نے کی تھی۔ اس سیریز کے بعد بھارت میں مہندر سنگھ دھونی نے بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف3-2 سے جیت دلائی تھی۔ اسسیریز کے بعد بھارت کی قیادت کی ذمہ داری ویرا ت کوہلی کے کندھوں پر آگئی۔ انکی قیادت میں بھارت نے پہلی سیریز اپنی سر زمین پرانگلینڈ کو 2-1 سے ہرایا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ویسٹ انڈیز میں4 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کیسیریز میں بھارت کی3-1 سے کامیابی ویرات کوہلی کی قیادت میں غیر ممالک میں بھارت کی کسی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی تھی۔اسسیریز کے بعد بھارت نے سری لنکا کے خلاف سری لنکا میں5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں تمام میچوں میں جیت درج کی۔
اپنے گھر پر بھارت نے ویرات کوہلی کی قیادت میں2 سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس نے آسڑیلیا کو5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں4-1 سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کو 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں2-1 سے ہرایا تھا۔
ویرات کوہلی کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا تھا جسکی وجہ سے اسسیریز میں بھارت کی قیادت روہت شرما کو سونپی گئی تھی۔ انہوں نے 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کیسیریز میں2-1 کامیابی حاصل کی سے اور بھارت کو لگا تار8 سیریز جیتائیں۔
بھارت کوسیریز کے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی لیکن اس نے اگلے2 میچوں میں جیت درج کی اورسیریز میں2-1 سے کامیابی اپنے نام کی۔ سری لنکا کے خلاف یہ چوتھا اور مجموعی طور 15 واں موقع تھا جب بھارت نے سیریز میں پچھڑنے کے بعدسیریز میں جیت درج کی۔ ایسا سری لنکا کے خلاف اس نے پہلی مرتبہ1986-87 میں بھارت میں کھیلی گئی 5میچوں کی سریز میں کیا تھا۔ بھار ت نے پہلا میچ ہارنے کے بعد باقی4 میچوں میں جیت حاصل کی تھی۔ اسسیریز میں بھارت کے قائد کپل دیو تھے۔