اسلام آباد دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے‘ ٹرمپ

315

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے‘ پاکستان میں موجودمحفوظ پناہ گاہوں سے دہشت گرد دنیابھرمیں جاتے ہیں‘ اسلام آبادکو ہرسال مالی امداد کے طور پر بہت بڑی رقم دی جاتی ہے‘پاکستان دیرینہ تعلقات چاہتے ہیں‘داعش کو مکمل شکست دے دی۔پیر کو امریکا کو درپیش شدید عالمی خطرات کی نشاندہی سے متعلق اپنی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا توقع کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کا قلع قمع کرے گا جن کی پاکستان کی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں ہیں جو وہاں سے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کرتے ہیں‘ اسلام آباد اپنی کوششیں بڑھا کر ہماری مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہرسال مالی امداد کے طور پر بڑی رقم دی جاتی ہے‘ داعش عراق اورشام میں شکست کھا چکی ہے،تمام علاقے واگزار کرالیے ۔