نوشہرو فیروز: سیوریج لائن میں دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا

122

نوشہرو فیروز (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے مطابق، سیوریج لائن میں یکے بعد دیگرے 8 دھماکے ہوئے جن سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے شاہی بازار، پریس کلب اور باندہی روڈ کے قریب ہوئے۔ دھماکوں سے سیوریج لائن کے اوپر رکھے گئے گٹروں کے ڈھکن اڑ گئے۔ پولیس کے مطابق، دھماکوں کے بعد مقامی دکانداروں اور دیگر شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ دھماکوں کے ساتھ سیوریج لائن سے دھواں بھی اٹھتا رہا جس سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سیوریج لائین میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوئے اور اس سے قبل بھی سیوریج لائن میں دھماکے ہوتے رہے ہیں۔