نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے ملازمین نے کراچی کے تمام سینٹرز میں احتجاجاًکام بند کردیا۔
نادرا ملازمیں نے ریجنل کمیٹی میں نمائندگی نہ دینے کے خلاف شہر بھر کے سینٹرز میں احتجاج کرتے ہوئے کام بند کردیا ہے۔ملازمین کا مطالبہ ہے کہ جب تک ریجنل کمیٹی میں نمائندگی نہیں دی جاتی وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔
نادرا ملازمین کے احتجاج کے باعث شناختی کارڈبنانے کے لیے آنے والے شہریوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا ۔بعض سینٹرز پر نادرا عملے اور شہریوں میں تلخ کلامی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔