گاڑی ٹیمپرنگ کیس:رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی بری

191

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ٹیمپرنگ کے کیس میں بلوچستان کے رکن اسمبلی عبد المجید خان اچکزئی کو
باعزت بری کردیا گیادیگر مقدمات میں وہ اب بھی زیر حراست ہیں۔خیال رہے کہ کوئٹہ میں پولیس اہلکارو کو گاڑی سے کچلنے کے حوالے سے کیس میں انکشاف ہوا تھا کہ مجید اچکزئی کے زیر استعمال گاڑی نان کسٹم پیڈ ہے جس کے بعد ان پر گاڑی ٹیمپرنگ کیس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)میں پولیس اہلکار قتل کیس کی سماعت کے دوران گواہان پیش ہوئے اور دلائل سننے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ رواں برس جون میں ٹریفک پولیس اہلکار سب انسپکٹر حاجی آیت اللہ کو مجید اچکزئی کی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی تھی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔اس کیس میں ابتدا میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی تاہم میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بعد رکن صوبائی اسمبلی کو24جون کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ دوسری جانب رکن اسمبلی عبد المجید اچکزئی نے واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹریفک پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو خون بہا ادا کرنے کو تیار ہیں۔