شوگر مل مالکان کاعدالتی حکم ماننے سے انکار

327

پنگریو( نامہ نگار)سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے گنے کے نرخ 182روپے فی من مقرر کرنے کے احکامات شوگر مل مالکان نے رد کر تے ہوئے کرشنگ سیزن شروع کرنے والی اپنی ملیں بند کرنا شروع کر دی ہیں جس کی وجہ سے کاشت کاروں کا کٹائی کردہ لاکھوں من گنا کھیتوں میں سوکھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شوگرملز کو 182روپے ادا کرنے کے احکامات جاری کرنے کے فیصلے پر سندھ کے کاشت کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے مگر صوبے کے شوگرمل مالکان نے عدالت عالیہ کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے اور صوبے کی چالو شوگر ملز میں سے اکثر شوگرملز بند ہونا شروع ہو گئی ہیں اس سلسلے میں سندھ آبادگار بورڈ کے عہدیداروں کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد صوبے کی متعدد شوگرملیں بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے صوبے کے مختلف اضلاع میں کاشت کاروں کا کروڑوں روپے مالیت کا گنا سوکھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ان عہدیداروں کے مطابق سندھ آبادگار بورڈ اور شوگر کین ایکشن کمیٹی عدالت عالیہ سے اس حوالے سے رجوع کرے گی۔