تربت میں فائرنگ اور  دھماکا ایک شخص ہلاک

170

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)تربت میں دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔ ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی جبکہ خاران میں بم دھماکے سیکورٹی فورسز کی گاڑیاں بم دھماکے میں بال بال بچ گئیں۔ تربت کے
علاقے دشتی مارکیٹ میں کپڑے کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی کا رہائشی فرقان بلوچ جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کو 3 گولیاں ماری گئیں۔ ادھر ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں مسلح افراد نے 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی ۔ دھماکے سے تینوں کنوؤں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ دوسری طرف خاران کے علاقے پتکن میں البت پل کے نیچے نامعلوم افراد نے بم نصب کر رکھا تھا اور اس وقت دھماکا کیا جب وہاں سے ایف سی کی 2گاڑیاں گزررہی تھیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی کی گاڑیاں خاران سے دالبندین جارہی تھیں۔