کھمنڈو: نیپال میں آنے والے ہولناک زلزلے کی تباہ کاریاں جاری ہے۔ غیر ملکی خبر نیوز ایجنسی کے مطابق زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اور دس ہزار سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کی امدادی ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کا سر انجام دی رہی ہیں۔
عالمی ادراہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے باعث دس لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔ اوربچوں میں خوراک کی کمی واقع ہوگئی ہیں۔ فوری طور پر ان کے لئے خوارک کا مناسب انتظام کیا جائے ۔ ورنہ یہ صورتحال مزید گھمبیر صور ت اختیار کرجائے گی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے 41 کڑور امداد کی اپیل کی ہے ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت کے باعث 80 لاکھ سے زائد افراد غذا اور پانی کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں۔