پاکستا ن اکثریت اور اقلیتوں کا مشترکہ اثاثہ ہے،میاں اسلم 

553
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں اسلم کرسمس کے موقع پر پشپ خالد کو گدشتہ پیش کررہے ہیں ،اس موقع پر جمیل کھوکھر بھی موجود ہیں 
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں اسلم کرسمس کے موقع پر پشپ خالد کو گدشتہ پیش کررہے ہیں ،اس موقع پر جمیل کھوکھر بھی موجود ہیں 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کر سمس کے مو قع پر اسلام آباد کی فاطمہ جناح چرچ، ایف ایٹ، ایچ ایٹ ، ایف سیون سمیت مختلف چرچوں کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے پشپ اور فادرز سے ملاقات کی اورانھیں اور تمام مسیحی برادری کو جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے مبار کباد دیتے ہو ئے کہاہے کہ پاکستا ن اکثریت اور اقلیتوں کا مشترکہ اثاثہ ہے ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں ، جماعت اسلامی ملک میں فلاحی ،۱سلامی اور مثالی نظام لائے گی جس نظام میں تمام پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہوگا اور اقلیتوں کو آئینی وقانونی حقوق حاصل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوامی مارکیٹ جی سیون ٹو میں جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے تحت منعقدہ کر سمس کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پرجماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر جمشید مسیح اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین میں اقلیتوں کو دیے گئے حقوق کے تحفظ کی علمبردارہے، مذاہب کے درمیان باہمی احترام سب کے لیے لازم اور پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انھوں نے کہاجماعت اسلامی برسر اقتدار آکر ایسی قانون سازی کر ے گی جس کے تحت اقلیتوں کے شخصی معاملات پر ان کے مذہبی قوانین اور رسوم کو ترجیح ہوگی، تعلیم ،روزگار اور تمام شہری حقوق فراہم ہوں گے، اقلیتوں کی عبادتگاہوں کا احترام اور حفاظت ہوگی ۔