جماعت اسلامی لودھراں کی اخبار فروش یونین کے نو منتخب ضلعی صدراور جنرل سیکر ٹری کومبارکباد

177

لودھراں(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے رہنماؤں ڈاکٹر سید وحید احمد ،طارق فاروق،ڈاکٹر طاہر احمد ،راؤاختر ،مولانا اکمل حکیمی نے سیدسجاد علی شاہ کواخبار فروش یونین کا ضلعی صدر اور جاوید شاکر کو جنر ل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ سید سجاد علی شاہ اور جاوید شاکر محنتی اوراخبار فروش یونین کے عہد وں کی قابلیت واہلیت رکھتے ہیں۔ہم سید سجاد علی شاہ کو اخبار فروش یونین کاضلعی صدراور جاوید شاکر کو جنرل سیکر ٹری منتخب ہونے پر تہہ دل سے مباکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اخبار فروشوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار اداکرتے رہیں گے ۔