قائد اعظمؒ کے احکامات پر عمل کرکے ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں

234

لودھراں(وقائع نگار خصوصی)محسن پاکستان قائد اعظم ؒ ایک عظیم اور معتبرشخصیت تھے ان کے فرمان مشعل راہ ہیں ان کے احکامات پر عمل نہ کرناقومی سانحہ ہے،قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کے احکامات پر عمل کرکے ایک عظیم قوم ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست بن سکتے ہیں۔ڈاکٹروحید احمد،ڈاکٹرطاہر احمد۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماؤں امیر ضلع ڈاکٹر سید وحید احمد ،جنرل سیکرٹری طارق فاروق ،نائب امیر ضلع ڈاکٹرطاہراحمد اورناظم دفتر مولانا اکمل حکیمی نے مشترکہ ریلیزمیں کہا کہ محسن پاکستان قائد اعظم محمد علیؒ جناح ایک عظیم لیڈر اور معتبر شخصیت کے مالک تھے انکے فرمان ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور ان کے احکامات پر عمل نہ کرنا بہت بڑا قومی سانحہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرقائد اعظم محمدعلی جناحؒ کے احکامات پر عمل کیا جاتا تو آج ہم ایک عظیم قوم ،ترقی یافتہ ،اسلامی فلاحی ریاست ہوتے اور آج ہم امریکیوں کے غلام نہ ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ ایوب خان سے لے کرنوازشریف کے دور حکومت تک سب نے قائداعظم ؒ کے احکامات سے روگردانی کرکے ملک پاکستان کو کرپشن،دہشت گردی اورقوم کو ذہنی پستی میں ڈال کر تباہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی قائد اعظمؒ کے احکامات پرعمل کیا جائے توہم بہت جلدذہنی پستی سے نکل کر ایک عظیم قوم، ترقی یافتہ ،اسلامی فلاحی ریاست بن سکتے ہیں۔