کراچی:شہرکی 242 رجسٹرڈ تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے کا اجازت نامہ جاری

171

کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے شہر کی 242 رجسٹرڈ تنظیموں ، مدارس اور مساجد کو کھالیں جمع کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا ۔

کمشنر کراچی شعیب صدیقی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی ذیلی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن ، جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت سمیت سنی تحریک ، جامعہ بنوریہ ، ایدھی ، سیلانی ، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور تمام رجسٹرڈ مدارس کھالیں جمع کر سکتے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ کورنگی میں40، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 80، وسطی میں33 ، ڈسٹرکٹ ویسٹ میں33، ساؤتھ میں 50 اور ضلع ملیرمیں 6 اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں ۔