حف?ظ ?? پ?ل? ?بل سنچر?،پا?ستان ?? ب??نگ جار?

187

بنگلادیش کے خلاف کھلنا ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمین محمد حفیظ نے ڈبل سنچری مکمل کرلی۔
کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 227رنز ایک آؤٹ سے آگے بڑھائی تو ابتدائی سیشن میں اظہر علی 277کے مجموعے پر 83رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔مڈل آڈر بیٹسمین یونس خان نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر62رنز کی شراکت داری کی ۔یونس خان 33رنز بناکر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈہوئے ۔
اوپنر محمد حفیظ نے وکٹ کا ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور کھانے کے وقفے کے بعد اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔یہ حفیظ کی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری ہے انہوں نے اس سنگ میل کو عبور کرنے کے لیے 285گیندکھیلیں جس میں 21چوکے اور 3چھکے شامل ہیں ۔
پاکستان اب سے کچھ دیر قبل تک 3وکٹوں کے نقصان پر361بنالیے ہیں اور اس وقت کریز پر مصباح الحق سلامی بیٹسمین کا ساتھ دے رہے ہیں۔