اسلام آباد:حساس اداروں کی علی پورفراش میں کارروائی ، تین افغان باشندے گرفتار

207

حساس اداروں اور پولیس نے اسلام آباد کے علاقے علی پورفراش میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔

علی پور فراش میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے تین افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔