بدین:صفائی و مرمتی کام کے باعث پانی کی بندش کا شیڈول جاری

170

بدین ( نمائندہ جسارت )ایگزیکٹو انجینئر اکرم واہ ڈویژن ٹنڈو محمد خان نے اپنی ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ اکرم واہ ڈویژن کی صفائی اور مرمتی کام چل رہا ہے جس کے باعث پانی کی بندش کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ،جس کے مطابق آج سے 11جنوری 2018ء تک پانی بند رہے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اکرم واہ سے وابستہ شہر وں کی میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیز کے افسران کو کہا ہے کہ وہ لوگوں کے استعمال میں آنے والے پانی اور پینے کے پانی کا مکمل ذخیرہ کریں تاکہ وہاں کے مکینوں کو پانی کی بندش کے دوران پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے۔
تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔