کراچی کے صارفین کو ایک لمبے عرصے بعد بجلی کے حوالے سے ایک اچھی خبر مل گئی ہے۔
نیپرانے کے الیکٹرک کے لئے ماہا نہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 59 پیسے کمی کی منظوری دیدی ہے ۔ کے الیکٹرک انتظامیہ نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کے لئے درخواست دی تھی جس میں بجلی 1روپے 59 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ فروری کے مہینے میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت کم رہی جس کے باعث بجلی سستی کی جائے۔ نیپرا نے آج درخواست کی سماعت کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ۔ نیپرا نے انتظامیہ کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے اور انسٹھ پیسے کمی کی ہدایت کردی ۔