افغانستان م?? فورسز اور طالبان ?? درم?ان ج??پ??، 165 ?لا?

189

افغانستان کے صوبے قندوزمیں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں ایک سو پینسٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

قندوز میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان  گزشتہ پانچ دنوں سے لڑائی جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جھڑپوں میں مارے جانے والے افردا کی تعدادایک سو پینسٹھ  ہوگئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک سو چالیس باغی طالبان جبکہ بیس سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق  طالبان کے قندوز شہر پر بڑے پیمانے پر حملوں کے باعث بیس ہزار خاندان ہجرت پر مجبور ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ  قندوز کے علاوہ دیگر تیرہ مقامات پر بھی طالبان باغیوں کے خلاف کارروائی کی جا ری ہے۔واضح رہے کہ اتحادی افواج کے حملے سے قبل قندوز  صوبہ طالبان کا گڑھ کہلایا جاتا تھا۔