سعودی شہری دفاع کے نئے اعلان کے مطابق منیٰ میں رمی جمرات کے موقع پر بھگڈر مچنے سے شہید ہونےوالے حاجیوں کی تعداد 717 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 863 ہو گئی ہے ۔
سعودی شہری دفاع کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق منیٰ میں رمی جمرات کے موقع پر بھگڈر مچ جانے سے شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد 717 ہو گئی ہے ۔ سعودی شہری دفاع کا کہنا ہے شہید ہونے والے افراد کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہیں ۔ سعودی شہری دفاع کے مطابق بھگڈر کا واقعہ مکتب نمبر 93 کے قریب پیش آیا ۔ سعودی شہری دفاع کے مطابق اب تک کی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی تعداد 863 ہو گئی ہے ۔سعودی شہری دفاع کا کہنا ہے زخمیوں کو منیٰ کے قریب اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ تاہم جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن ابھی تک جاری ہے ۔
سعودی شہری دفاع کا کہنا ہے شہید ہونے والے حاجیوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔ سعودی شہری دفاع کا کہنا ہے زیادہ تر اموات دم گھٹنے سے ہوئی ہیں ۔