سانحہ منیٰ میں چار پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ، ڈی جی حج ابوعاکف

124

منیٰ حادثے میں 4 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ۔ ڈی جی حج کا کہناہے شہداء میں ان کے دو عزیز بھی شامل ہیں ۔

ڈائریکٹرجنرل حج ابوعاکف کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثے میں چار پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ حاجی عارف کا تعلق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ہے ۔ بھکر کے خلیل مغل بھی شہداء میں شامل ہیں ۔ ڈی جی حج ابوعاکف کا کہنا ہے میرے دو عزیز سانحہ منیٰ میں شہید ہوئے ہیں ، دونوں شہداء کا تعلق کراچی سے ہے ۔