مکہ مکرمہ:سانحہ منیٰ ، کپتان اظہر علی سمیت تمام کھلاڑی محفوط

391

منیٰ میں بھگڈر کے دوران پیش آنے والے سانحہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان اظہر علی سمیت تمام کرکٹرز محفوظ رہے ۔ اظہر علی نے سانحہ منیٰ پر تمام پاکستانیوں سے سادگی سے عید منانے کی اپیل کی ہے ۔

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ، سعید اجمل ، سرفراز احمد ، عبدالرحمان ، اسد شفیق اور سابق کپتان انضمام الحق بھی فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے ان دونوں سعودی عرب میں موجود ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ منیٰ سے قبل تمام کھلاڑی وہاں سے روانہ ہو گئے تھے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے کہ ہم سب خیریت سے ہیں تاہم سانحہ منیٰ پر دلی دکھ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ منیٰ کی وجہ سے پاکستانی سادگی سے عید منائیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔

کرکٹر سرفراراحمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم سب محفوظ ہیں، ہم نے مزدلفہ جاتے ہوئے رمی خیریت کے ساتھ کرلی تھی۔