دو ?زارپندر? انتخابات ?ا سال ن???، سراج الحق

224

لاہور :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسٹیٹس کو کےخلاف جدوجہد کی اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دولت کی تقسیم غیر منصفانہ ہے ،قوم کے وسائل چندخاندانوں میں استعمال ہورہے ہیں۔ اور عام آدمی غربت تلے دبا جارہا ہے۔

یمن تنازعہ پر امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی مل کر امت مسلمہ کو اس بحران سے نجات دلائیں اور ثالثی کا کردار ادا کریں۔

سراج الحق نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ مزدورں کے لئے کئے گئے اعلانات پر ابھی تک کیوں عملدرآمد نہیں ہوا۔ مزدور کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اگر مزدور متاثر ہوگا تو پوری قوم متاثر ہوگی۔

عام انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 2015 عام انتخابات کا سال نہیں۔ ہم نہیں چاہتے کی سابقہ حکومتوں کی طرح نواز حکومت بھی خود کو شہید حکومت کا لقب دیں۔ ہم جمہوری سسٹم کو جاری رکھنے کے حامی ہیں۔